کلکتہ(ویب ڈیسک)بھارتی فوٹوگرافر ایک ایسے نایاب اور غیر معمولی ٹائیگر کی تصویر بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے جسم پر سیاہ دھاریاں ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پائی جانے والی ٹائیگر کی خاص نسل کے ٹائیگر صرف بھارت میں پائے جاتے ہیں جو جسامت کے اعتبار سے دیگر کے مقابلے میں چھوٹے اور رنگت کے اعتبار سے بلکل مختلف ہوتے ہیں۔کلکتہ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نے سیاحت کی غرض سے مشرقی اڑیشہ کا دورہ کیاکہ اچانک نوجوان کی نظر ایسے جانور پر پڑی جو دکھنے میں ٹائیگر جیسا نظر آرہا تھا۔ماہرین جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ سیاہ دھاریوں والے صرف چھ نایاب ٹائیگر بچے ہیں جو بھارت میں ہی موجود ہیں ۔