سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین سیال ندیم انور قریشی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ کی وجہ سے جہاں کاروباری برادری اور عام عوام کو اپنے ہی علاقے میں فضائی سفر کی بہترین سہولتیں حاصل ہو گئی ہیں وہاں حج و عمرہ کی ادائیگی اور زیارات کے لیے روانہ ہونے کا سنہری موقع بھی حاصل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ ڈویثرن سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ حج و عمرہ منتظمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین سیال چودھری محمد افضل شاہین، چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) محمد عابد نذیر ، چیئرمین بزنس ڈویلپمنٹ میاں نعیم جاوید، مسٹربوبی وارث چیف ایگزیکٹو آفیسرپاک ٹریولز برمنگھم انگلستان ،حاجی عنایت علی چیف ایگزیکٹو آفیسر کاروان صدیق اکبر، قمر حفیظ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل ٹریولز، آصف محمود بھٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرباب حرم حج و عمرہ سروسز، مسعود اکرم بٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر کاروان مصطفی، محمد اشرف چیف ایگزیکٹو آفیسر بیت اﷲ حج کمپنی ، مہتاب اختر چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ٹریولز، ڈپٹی دائریکٹر آپریشنز ائرپورٹس سیکورٹی فورس، ایس ایچ اور اے این ایف مشتاق احمد، عامر نواز انسپکٹر کسٹمز، ایس وی او کرنل ( ر) غیاث الدین، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عامر یعقوب و دیگر بھی موجود تھے۔