نیویارک (این این آئی )پاکستان نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی تشکیل کی واضح مخالفت کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی)کی مستقل نشستوں کے خواہش مند بھارت، برازیل، جرمنی اور جاپان (المعروف جی4)کی جانب سے 15 رکنی باڈی کی اصلاح کے لئے دبا ئوڈالنے کی کوششیں اتفاق رائے پر مبنی عمل کو زیادہ موثر، نمائندہ اور قابل احتساب بنانے کو ختم کردیں گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بین الحکومتی مذاکرات (آئی جی این)کونسل کی جامع اصلاحات کے لئے واحد معتبر پلیٹ فام رہا ہے ، آئی جی این عمل کو نقصان پہنچانے یا ڈی ریل کرنے کی کوئی بھی کوشش الٹ ثابت ہوگی۔منیر اکرم نے کہا جی4 ارکان یہ خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب تک عمل کو شارٹ سرکٹ کرنے کے ان کے طریقہ کار کے اقدام کی توثیق نہیں کی جاتی، اصلاحات کے لئے مواقع ضائع ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم آئی جی این میں نئی زندگی جینے کے لئے تیار ہیں لیکن کچھ ریاستیں اس عمل کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔