لاہور (کر ائم رپورٹر)ڈاکوؤں نے سی سی پی اوآفس کے باہر سے پولیس کے سامنے منی چینجرسے گن پو ائنٹ ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر پولیس کارکردگی پرسوالیہ نشان لگادیا۔ڈ یو ٹی پر مو جو د مسلح پولیس اہلکار سامنے کھڑے تماشا دیکھتے رہے ۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار سوار منی چینجر ذیشان اور اس کے ساتھی زبیر کو روکنے کی کوشش کی مگر انہوں نے گاڑی نہ روکی جس پر ڈاکوؤں نے انہیں روکنے کیلئے فائرنگ کی اور ان دونوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ذرائع نے یہ بھی دعوی ٰ کیا کہ سی سی پی او آفس کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پاس کھڑے تماشا دیکھتے رہے مگر انہوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش ہی نہ کی ۔ سی سی پی او نے کارروائی کاحکم دیتے ہوئے ایس پی سو لا ئنز اور ایس پی سی آ ئی اے کو ڈا کو ؤں کی گر فتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ، تا ہم رات گئے تک ڈا کو ؤں کا سراغ نہیں لگ سکا تھا ۔شہرمیں چوری اورڈکیتی کی متعددوارداتیں۔ ڈیفنس سی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے بلا ل اور اس کی فیملی سے 2لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میں ما جد اور فیملی سے 2لاکھ10ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،منا واں میں اعجا ز اور فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، گلشن اقبا ل میں نا صر اور فیملی سے 1لاکھ80ہزار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات چھین لی۔سر ور روڈ پر بشیر سے ایک لاکھ کی نقدی وموبائل فون،شا د با غ میں مبشر اور فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،ریس کو رس میں اکبر اور فیملی سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،اچھرہ میں نصیب اور فیملی سے ایک لاکھ20ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے گئے ۔ما ڈل ٹاؤن، ما نگا منڈ ی، ڈیفنس بی سے کاریں جبکہ مصطفی آباد، گجر پورہ، قلعہ گجر سنگھ، لٹن روڈ، اچھرہ یکی گیٹ ،لا ڑ ی اڈہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔