لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے پاکستان تحریک انصاف لاہور کے رہنماؤں نے تعارفی ملاقات کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمدخان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی،ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ،صدر شمالی لاہور تحریک انصاف غلام محی الدین دیوان،صدر جنوبی لاہور ملک ظہیر عباس، مہر واجد عظیم، عرفان حسن ، ناصر سلیمان، علی امتیاز وڑائچ، جاوید ضمیر اور دیگر رہنمااس موقع پر موجود تھے ۔عوامی رہنمائوں اور نمائندوں نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو شہر میں امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔دریں اثنا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے شہر کو امن دشمن اشتہاریوں اور غنڈہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے خصوصی مہم آئندہ بھی اسی زور و شورسے جاری رہے گی۔کریک ڈائون کے تحت تین روز کے دوران مجموعی طور پر 206 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 289 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے آٹھ عدد اے کے 47, 98بڑی رائفلیں،127پسٹلز بھی برآمد، 4989 گولیاں برآمدہوئیں۔