لاہور (پ ر )سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی زیر صدارت اعلیٰ پولیس افسروں کے اجلاس کے دوران کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، انعام وحید، ایس ایس پیز ذیشان اصغر، اطہر وحید، اسماعیل کھاڑک اور ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ سی سی پی او نے کرائم کنٹرول سٹریٹجی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کا سدباب کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ اس موقع پر ایس پی سکیورٹی محمد نوید نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی پلان پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن ٹیم کے ائیرپورٹ سے قیام گاہ تک روٹ کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے ۔ سری لنکن ٹیم کی آمد سے پہلے تمام پولیس ڈویژنز میں کومبنگ آپریشن ہوگا۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرکٹ میچ اہم ایونٹ ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہیں۔ لاہور میں بین الاقوامی کرکٹ میچ کا انعقاد اور سری لنکا کی ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری اعزاز کی بات ہے ۔