لاہور(سپیشل رپورٹر)سی سی پی او بی اے ناصر کی زیرصدارت اجلاس میں جرائم پر کنٹرول اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید، ایس ایس پیز اور ڈویژنل ایس پیزنے بھی شرکت کی۔ سی سی پی او نے 2 ماہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی فہرستیں بھجوائی جائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ شہریوں سے بدسلوکی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔