کراچی (سپورٹس ڈیسک) انگلش کلب لیورپول کے کھلاڑیوں نے منی پولس میں سیاہ فام امریکی کی پولیس تحویل میں ہلاکت پر این فیلڈ میں مرکزی دائرے کے گرد گھٹنے ٹیک دیئے ۔ 29 ریڈ پلیئرز پر مشتمل اس تصویر میں جارج فلائیڈ سے ہمدردی اور اس کی حمایت میں اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ تصویر ٹوئٹر پر # BlackLivesMatter کے عنوان کے ساتھ پوسٹ کی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں نے تربیت کے دوران تصویر کی درخواست کی تھی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں پال پوگبا اور مارکس راشفورڈ نے نسل پرستی کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں اپنی آواز شامل کی۔