لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج فنکاروں کا روٹیاں گلے میں لٹکا کر انوکھا احتجاج کیا ان کا کہنا ہے تھیٹرز کھولنے کی اجازت دیدی جائے جبکہ چیئرمین ایکشن کمیٹی اسٹیج ڈرامہ آرٹسٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ پروڈیوسر فنکار سخت مشکل سے دوچار ہیں۔ان کی مشکل کا آسان حل پنجاب کے تھیٹرعید الفطر پر کھولنے کی اجازت دی جائے۔