شکاگو( ویب ڈیسک) موبائل فون کا بخار انسانوں پر ہی نہیں جانوروں پر بھی سوار ہو گیا ہے ۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس سی لائن کو ہی دیکھ لیں جو بے حد دلچسپی سے موبائل فون کو دیکھ رہا ہے ۔ جی ہاں، یہ دلچسپ مناظر امریکی شہر شکاگو کے چڑیا گھر میں دیکھے گئے جب ایک سیاح شیشے کے پنجرے میں قید سی لائن کو اپنے موبائل فون میں تصاویر دکھانے لگا۔ دوسری جانب سی لائن فون میں سمندر، دریا و دیگر مقامات کی تصاویر حیرانی سے دیکھنے میں مگن ہوگیا ، سی لائن کے دلچسپ انداز پر وہاں موجود افراد بے حد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر کیمرے میں قید کرنے لگے ۔