کراچی (کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھنے اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کا رجحان برقرار،ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر 12ارب 59کروڑ ڈالر سے تجاز کرگئے جب کہ اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر9کروڑ 11لاکھ ڈالر کی کمی 6ارب15کروڑ 13لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق21فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 8 کروڑ 68لاکھ ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر12 ارب 59کروڑ15لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں9کروڑ11لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر گھٹ کر6ارب15کروڑ13لاکھ ڈالر ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں43لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی۔