کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی نے سی پی این ای پریس کونسل کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق پریس کونسل کمیٹی کے مقاصدمیں صحافیوں کے اخلاقیات کے اصول، پریس کی آزادی، پریس کونسل آف پاکستان کے کام کی جانچ پڑتال کرنے اور اس میں بہتری کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے فعال کردار ادا کرنا ہے ۔ سی پی این ای کی پریس کونسل کمیٹی کے چیئرمین روزنامہ خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد اور ڈپٹی چیئرمین روزنامہ انتخاب کے چیف ایڈیٹر انور ساجدی مقرر کئے گئے ہیں جبکہ روزنامہ پاکستان ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی، ایاز خان (روزنامہ ایکسپریس)، رحمت علی رازی (روزنامہ طاقت)، طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد)، عارف بلوچ (روزنامہ بلوچستان ایکسپریس)، ڈاکٹر جبار خٹک (روزنامہ عوامی آواز)، اعجازالحق (روزنامہ ایکسپریس)، عامر محمود (کرن ڈائجسٹ گروپ) اور حافظ ثناء اﷲ (روزنامہ فرنٹیئر اسٹار)کمیٹی کے اراکین ہوں گے ۔