پشارو(92نیوز)مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت ختم ہونے کے بعد تمام منصوبے بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں کیونکہ یہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا مستقبل ہے ۔شریف خاندان کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شانگلہ کے علاقہ لیلونئی میں مسلم لیگی رہنما ابرار خان اور پورن بنگلئی میں عطاء اﷲ خان مرحوم کی فاتحہ خوانیوں نے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،امیرمقام نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا ،بیگم کلثوم نواز نے ہر حالت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورمشکل حالات میں پارٹی کومنظم رکھا ۔ ان کی وفات سے صرف شریف خاندان نہیں بلکہ پورے قوم اور پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے سی پیک کی بندش کے خواب کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ۔