لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کوآرڈینیٹر زکریا بٹ نے کہا ہے کہ سی پیک کی بر وقت تکمیل ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور منصوبے کو ذاتی مفادات سے بالاتر رکھتے ہوئے ملک کے چاروں صوبوں کے لیے پاک چائینہ اقتصادی راہداری سے یکساں فوائد کی راہ ہموار کرنا ہے ، سی پیک خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا صرف تین سال میں ملک بھرمیں سڑکوں کا جال بجھ جائے گااور پاکستان ریلویز کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر رواں سال میں 8 ارب خرچ کئے جائیں گے جو ذرائع آمدورفت میں انقلاب پیدا کردے گا، سی پیک راہ میں حائل رکاوٹوں اور مستقبل میں آ نے میں آنے والے چھوٹے موٹے مسائل کے پاک چین بزنس کونسل اور سی پیک اتھارٹی کے قیام سے اس منصوبے کو مستقل بنیادوں پر بہتر انداز میں کامیابی سے چلایا جاسکے گا۔ ان اقدامات سے معاشی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ جائیں گیں اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ھونگے ۔