فیصل آباد(ذیشان خان ) سی پیک کے کوٹ بیلیاں رحمان خیل سیکشن کی تکمیل میں فیسکوحکام رکاوٹ بن گئے ، سی پیک کے راستے میں آنے والی تاروں کی منتقلی کی بار ہا درخواستوں کے باوجود ٹس سے مس نہ ہوئے ،نو ماہ گزرجانے کے باوجودکام نہ کیا جاسکا ،فیسکو کی غفلت سے قیمتی انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات درپیش ہوگئے لیکن فیسکو حکام نے سستی نہ چھوڑی۔ذرائع کے مطابق سی پیک پنجاب پورشن سیکشن تو ویسٹرن کاریڈور ، این ایچ اے عیسی خیل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نور مصطفی کی جانب سے 3 نومبر 2017 کو نمبری PD(CPEC)/Package-II/ISK/NHA/2017/156 ، 14 دسمبر 2017 کونمبری PD(CPEC)/Package-II/ISK/NHA/2017/224 ،12 فروری 2018 کو نمبری PD(CPEC)/Package-II/ISK/NHA/2017/156 کے تحت یاد دہانی کاخط بھی تحریرکیاگیا لیکن اس کے باوجود بھی فیسکو حکام نے بجلی کے تارہٹانے کے لئے کوئی کام نہ کیا ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے فیسکو حکام کو اس کے بعد 20 فروری 2018 کو ایک بارپھر PD(CPEC)/Package-II/ISK/NHA/2017/224 کے تحت تحریرکیاگیا کہ سی پیک کے ویسٹرن ریجن پر آنے والے ہکلا، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوٹ بیلیاں، رحمانی خیل سیکشن کے ساتھ فیسکو کی تاروں کو منتقل کرنا انتہائی ضروری ہے لیکن فیسکو حکام نے سستی نہ چھوڑی ،10 اپریل کو ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے PD(CPEC)/Package-II/ISK/NHA/2017/367 کے تحت پانچویں بار لیٹر لکھا گیا لیکن ایک بارپھر فیسکو حکام نے اس کو نظر انداز کردیا،فیسکو کی سست روی سے تنگ آکر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 18 جولائی کو چھٹی بارPD(CPEC)/Package-II/ISK/NHA/2017/502 فیسکو حکام کویاد دہانی کرائی کہ سی پیک کے مذکورہ سیکشن پر ارتھ ورک مکمل ہوچکا ہے لیکن فیسکو کی جانب سے ایچ ٹی اورایل ٹی لائنوں کی منتقلی کا کام سست روی کاشکار ہے لیکن بار باریاددہانیوں کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون پر کی جانے والی درخواستوں کے باوجود پیکج ٹوبی میں 9+016اور12+728 اورپیکج ٹو ڈی میں 8+005اور10+400 کو سی پیک کے روٹ سے ہٹایا نہیں جاسکا ، اب جبکہ سی پیک کی سڑک تقریبا مکمل ہوچکی ہے فیسکو کی تاریں اس کے انتہائی قریب آچکی ہیں اوران کی وجہ سے کسی بھی وقت جانکاہ حادثہ ہوسکتا ہے ،اس لئے ایک بار پھر درخواست کی جاتی ہے کہ جلد ازجلد مذکورہ بجلی کے تاروں کو ہٹایا جائے ۔جبکہ ا س بارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی برہان نارتھ ویسٹ کے ممبر اور فیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سپرنٹنڈنگ انجینئر ، ایگزیکٹو انجینئرئکنسٹرکشن سرگودھا کو بھی ایک بار پھر آگاہ کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے روزنامہ 92 نیوز نے فیسکو کنسٹرکشن ڈویژن سرگودھا کے ایگزیکٹو انجینئر معروف بٹ سے رابطہ کرکے ان کاموقف جاننے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون سنا اور نہ ہی میسج کا جواب دیا ۔جبکہ فیسکو ترجما ن ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز طاہر محمود شیخ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے متعلقہ افسر سے تازہ ترین صورت حال معلوم کرکے جواب دینے کا بتایا۔