لاہور(خصوصی رپورٹ)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کی رفتار سست ہو نے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ، اپنے ٹویٹ میںانہوں نے کہا کہ اس بارے میں منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ سی پیک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ،فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے ، پاکستان اور چین کے پرائیوٹ سیکٹرز انڈسٹری،زراعت ،فوڈ سکیورٹی ،ٹیکنالوجی،سیاحت اور دیگر شعبوں میں ملکر کام کریں گے ۔