واشنگٹن ، ماسکو(صباح نیوز)ایران اور روس کے صدور نے ماسکو میں ایک دوسرے سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق، صدر ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی جب کریملن پہنچے تو روسی صدر پوٹن نے انہیں خوش آمدید کہا، ملاقات میں تہران ماسکو تعلقات کے علاوہ اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی زبر بحث آئے ۔دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرائن کے تنازعے میں شدت کے پیش نظر کیف میں ایک بحرانی میٹنگ کے ساتھ اپنے یورپی دورے کا آغاز کر دیا ہے۔