مکرمی!آپ کی وساطت سے متعلقہ ارباب اختیار کی توجہ گزشتہ کئی ماہ قبل الحمد کالونی میں سیوریج کیلئے اکھاڑی گئی سڑک کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔یہ سڑک علامہ اقبال ٹائون اورالحمد کالونی نیز رحمان پورہ کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔َ الحمد کالونی کا بازاربھی اسی سڑک پرواقع ہے۔ سڑک کی شکست وریخت کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہے۔ اشیائے خردونوش کی خریداری کے لئے آنے والے صارفین سخت اذیت سے دوچار ہیں۔ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثرہوتی ہے، سڑک بلاک رہنا معمول بن چکاہے۔میرامطالبہ ہے کہ اس سڑک کوجلد ازجلد پختہ کیاجائے تاکہ اہل علاقہ کی پریشانی کا تدارک ہوسکے۔ (منور صدیقی ‘لاہور)