کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان نیوی اورچینی بحریہ کی چھٹی مشق سی گارڈینز2020ء کے چوتھے روزچیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کراچی میں چینی بحریہ کے جہازین چواں کا دورہ کیا، سی گارڈینز2020ء میں پاکستان اورچین کے بحری اثاثے اورمیرین فورسزحصہ لے رہی ہیں،چینی بحریہ کے جہازین چواں آمد پرنیول چیف کوگارڈ آف آنرپیش کیا گیا،چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹرکمانڈ کے ڈپٹی کمانڈروائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے انکااستقبال کیا اوربریفنگ دی،اس موقع پراہم امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا،ملاقات کے دوران نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا کہ مشق سی گارڈینز ناصرف دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اورباہمی اعتماد کی مظہرہے بلکہ باہمی تعلقات کونئی بلندیوں پرلے کرجائیگی،اس مشق کے انعقاد کامقصد میری ٹائم خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اورخطے کے امن واستحکام کیلئے دونوں ممالک کے عزم کومزید مضبوط بنانا ہے ،نیول چیف نے امید ظاہرکی کہ ایسی مشقوں کامسلسل انعقاد دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون اورمشترکہ آپریشنزکی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث ہوگا،بعد ازاں نیول چیف نے چینی بحری جہازکے عملے سے ملاقات کی،انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورقابلیت کو سراہا،وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے چینی بحری جہازپرآمد پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔ نیول چیف