لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے شہر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف سیکٹرز کا وزٹ کیا۔ دوان وزٹ ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی پر وارڈنز کو شوکاز نوٹسز جاری کئے ۔ سی ٹی او لاہور نے ٹریفک سیکٹر نیو ائیر پورٹ، کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاون، اچھرہ، مزنگ کا جائزہ لیا۔ پبلک ایڈریس سسٹم نہ چلنے پر پٹرولنگ آفیسر یاسر کو اور گاڑی کی درست حالت نہ ہونے اور نامناسب ٹرن آئو ٹ پر ممتاز حسین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے اوررانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر متعدد بیٹ آفیسرز کو وارننگ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ، تجاوزات اور ٹریفک جام کی صورت میں متعلقہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا۔