پشاور(نیٹ نیوز) خیبر پختونخوا محکمہ انسداد دہشت گردی میں پہلی خاتون حمیدہ بانو کو ڈی ایس پی تعینات کر دیا گیا، حمیدہ بانو کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔حمیدہ بانو 1996 میں کے پی پولیس میں بطور اے ایس آئی کمیشن پر بھرتی ہوئی تھیں اور 2015 میں ترقی پاکر سنٹرل پولیس آفس میں بطور ڈی ایس پی آپریشن تعینات ہوئیں، گزشتہ 2 سالوں سے وہ ڈی ایس پی ٹریفک خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔حمیدہ بانو نے محکمہ انسداد دہشت گردی میں تعیناتی کو بطور چیلنج قبول کیا اور اسے اعزاز قرار دیا۔