لاہور(کرائم رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت صدیق اور ودان کے نام سے ہوئی، گرفتار دہشت گردوں کا ہدف مذہبی مقامات تھے ،دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ پشاور(92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداددہشت گردی مردان ریجن نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،کالعدم تنظیم تحریک طالبان افغانستان کا اہم رکن محمد یعقوب سکنہ ننگرہار افغانستان کو گرفتار کر لیا گیا،سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے شاپنگ بیگ سے بارودی مواد، خود ساختہ6کلو گرام وزنی بم بمعہ 3 عدد ڈیٹو نیٹر اور 6 گز وائر پرائما کارڈ برآمد کیا گیا ،سی ٹی ڈی کے مطابق مردان ریجن نے خفیہ ذرائع سے اطلاع پر نوشہرہ روڈ نزد شیرین کوٹھے سے دہشت گرد کو گرفتار کیا،ملزم کو خصوصی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے ۔