لاہور(عثمان علی)کورونا وائرس کے باعث ماند پڑنے والی سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں کو آن لائن کے ذریعے بحال کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں اور سیاحت کے دلدادہ افراد کو دور جدید کے مختلف آن لائن ذرائع سے تاریخ،ثقاقت اور سیاحت سے منسلک رکھنے کیلئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی آن لائن سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں اور اس حوالے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا ایونٹ’’داستان گوئی‘‘ حضوری باغ سے لائیو کیا جائے گا جس میں’’داستان شہر لا ہور کی‘‘کے نام سے مختلف تاریخی کہانیاں آن لائن افراد کو سنائی جائیں گی۔جبکہ اس سے قبل بھی آن لائن ایونٹ آرگنائز کیے گئے ہیں جس میں آئن لائن پیٹنگز،تصاویر کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیااسی طرح اب ’’داستان شہر لاہور کی‘‘کا ایونٹ کرایا جارہا ہے جبکہ مزید مختلف ایونٹ بھی آن لائن آرگنائز کیے جائیں گے ۔دور جدید کے مطابق نت نئے انداز میں سیاحتی سرگرمیوں جاری رکھنے کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی کی آن لائن سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالے سے شہریوں اور تاریخ و ثقافت سے خصوصی لگاؤ رکھنے والے افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔اس حوالے سے ترجمان والڈ آف لاہور اتھارٹی تانیہ قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جب کورونا و با کے باعث تفریحی اور سیاحتی سرگرمیاں نہیں ہو رہیں تو دور جدید میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی مواقع میسر کرنے کیلئے آن لائن سرگرمیاں شروع کی گئیں ہیں تاکہ شہری گھر بیٹھے ہی ثقافتی،سیاحتی سرگرمیوں سے استفادہ ہو سکیں۔