کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) ہبل خلائی دوربین نے خوبصورت سیارہ زحل (سیٹرن) کی تصویر لی ہے جسے کسی آرٹ گیلری میں لگانے والا فن پارہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ اس تصویر میں زحل کی خوبصورتی اور اس سے حلقے بہت واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر دیکھ کر اس پر گمان ہوتا ہے کہ سیارہ گہری سیاہی میں تیر رہا ہے جو ہم سے کم از کم ایک ارب 36 کروڑ کلومیٹر دور ہے ۔ ہبل میں نصب وائڈ فیلڈ کیمرا تھری کی مدد سے یہ تصویر 20 جون 2019ء کو لی گئی ہے ۔ یہ تصویر ہبل کے ایک خاص پروگرام ’’آؤٹر پلانیٹ ایٹماسفیئر لیگسی‘‘ یا اوپل پروجیکٹ کے تحت لی گئی ہیں۔