رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما مہر محمد جاوید نے کہاہے کہ سیاست میں ناکامی نوازشریف ذہنی توازن کھو بیٹھے بمبئی حملوں پر نوازشریف کابیان گمراہ کن ہے وہ تسلسل کے ساتھ قومی اداروں بالخصوص عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف نام نہاد بیانیہ پیش کرکے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون دان سابق سول جج چودھری محمدجمیل کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعددبرادریوں کے سرکردہ رہنماؤں نے مہر محمدجاوید کی بھرپور حمایت کااعلان کیا مہر محمدجاوید نے کہاکہ عمران خان نے قائداعظم محمدعلی جناح کے اصولوں پر سیاست کی ہے ۔