لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر نے کی ہر سازش ناکام ہوگی، وزیر اعظم عمران خان اور حکومت آئینی مدت پوری کرے گی،ہم نے آئین وقانون کی حکمرانی ، شفافیات پر پہلے کوئی سمجھوتہ کیا نہ ہی آئندہ کر یں گے ،عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وفاقی ،صوبائی حکومت تاریخی اقدامات کر رہی ہے ۔گور نر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ایم پی اے حنیف پتافی ودیگر رہنمائوں کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیاہے ہم وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو تیزی کیساتھ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں مگرکچھ لوگوں کو یہ سب کچھ ہضم نہیں ہورہا ہے اور وہ ملک میں عدم استحکام پیدا کر نے کیلئے آئے روز کوئی نیا پلان بناتے ہیں، سیاسی مخالفین اپنا ، قوم کا وقت ضائع کرنے کے بجائے عام انتخابات کا انتظار کر یں ،کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم ، انسانیت کے قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔