مکرمی !اوکاڑہ شہر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہونے کے ناطے اس حلقہ کو ضلع اوکاڑہ کا سب سے اہم حلقہ تصور کیا جاتا ہے ۔ تمام قابل ذکر قومی سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے چوہدری ریاض الحق جج ،نواب طارق پٹھان پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹیرین ، راو حسن سکندر پاکستان تحریک انصاف ، شمائلہ شوکت تحریک لبیک پاکستان، حافظ محمد عابد عطاری تحریک لبیک اسلام، ارسلان نایاب (پی ٹی آئی گلا لئی) محمد عابد علی خان (پی کے آئی ) آزاد امیدوار میاں عبدالرشید بوٹی کا نام امیدواران کی لسٹ میں شامل ہے ۔ اوکاڑہ شہر میں نظریاتی ووٹوں کے ساتھ سیاست ارائیں اور راجپوت برادری میں بٹی ہوئی ہے ۔ اس دفعہ مقابلہ مسلم لیگ کے امیدوار ریاض الحق جج اور پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹیرین کے نواب طارق پٹھان اور پی ٹی آئی کے راو حسن سکندر کے درمیان ہے۔ (سلمان قریشی، اوکاڑہ)