پشاور، اسلام آباد(اے پی پی، خصوصی نیوز رپورٹر) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں باالخصوص سیاسی جماعتوں کی قیادت کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے صوبائی دارالحکومت کا ایک روزہ دورہ کیااورحالیہ دہشتگردی کے تناظر میں صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا ۔ناصر الملک سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑااور نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے ملاقاتیںبھی کیں۔ انہیںصوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔