رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات پیر سید صمصام علی شاہ بخاری اور مہر محمد جاوید نے کہا ہے کہ آزادی کی نعمت اﷲ رب العزت کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے آزادی کی قیمت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے پوچھ کر دیکھیں اور پھر ہم آزادی پر جتنا بھی شکراداکریں گے کم لگے گا انہوں نے کہاکہ ہم ہر سال جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے مناتے ہیں قائداعظم محمدعلی جناح اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال نے ہمیں انگریز سامراج سے آزادی دلائی بدقسمتی سے قائداعظم پاکستان کے معرض وجودمیں آنے کے ایک سال بعد ہی ہم سے بچھر گئے اس وقت ہم جسمانی آزادی پانے کے باوجود آج تک عوام وڈیرہ شاہی اور خاندانی سیاسی نظام کے تحت ذہنی اور سیاسی غلامی میں قید ہوکر رہ چکے تھے ہم میں ذہنی اور سیاسی آزادی کا حقیقی شعور عمران خان نے پیداکیا۔