لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا میں ہونے والا ایشیاکپ 2022 کسی اورملک منتقل کیا جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کے منتقل ہونے پر بحث ہوگی۔سری لنکا کی موجودہ سیاسی کشیدہ صورتحال سے متعلق ایشیا کپ پر گفتگو کے لیے آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ممبرز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کو بھی دیکھا جائے گا اور ایشیا کپ سے قبل پاکستان کا دورہ سری لنکا بھی شیڈول ہے ۔اجلاس میں آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ آئی سی سی ویمن ٹیسٹ کرکٹ کو بڑھانے کیلئے لائحہ عمل پر غور کررہی ہے۔