لاہور( پ ر ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ کہ سیاسی گھٹن کی شکار ن لیگ اپنے لئے آکسیجن تلاش کررہا ہے ، نہ ہی اس ٹولے سے کسی کے کوئی مذاکرات ہوئے ہیں اور نہ ہی کوئی مشاورت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی اکھڑی سانسوں کوسہارا دینے اور بحال رکھنے کیلئے کوئی نہ کوئی پتا پھینکتی رہتی ہیں، ڈے گڈی کا کھیل کھیلنے والی نادان اپوزیشن اپنی خواہشات کے تحت حالات کو چلانا چاہتی ہے اور نادان اپوزیشن آئینی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔