سیالکوٹ،ایمن آباد،سادھوکے (نامہ نگاران) ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سیالکوٹ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ایس ڈی اوگیپکو سب ڈویژن سمبڑیال سلما ن عظمت کی درخواست پر ملزم صارف محمد علی سکنہ عبداﷲ آباد کے خلاف بجلی کی مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔ایمن آباد ایس ڈی او سب ڈوثیرن نمبر1 حسن گوہر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ گاؤں گھوگا میں چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے والے عرفان کو گرفتار کر لیا،جبکہ ایس ڈی او سب ڈویثرن نمبر3 عبدالصمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھروکی میں چھاپہ مار کر بہادر خان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیے گئے ہیں ۔