قصور، ساہیوال، سیالکوٹ ، سرائے مغل (ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگار) سیالکوٹ میں ملزم نے ساتویں کے طالبعلم کو قتل کرکے خودکشی کرلی، گورنمنٹ ہائی سکول بڈیانہ میں ساتویں کا طالب علم عبد الرحمن چھٹی کے بعد دوستوں کے ساتھ گھر واپس آ رہا تھا ، راستے میں پہلے سے کھڑے ملزم رانا نعیم نے اسے روکا اور زبردستی یوسی بڈیانہ لے گیا جہاں اس نے عبد الرحمن کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا اور خود کشی کرلی، وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی۔ ڈسکہ میں معمولی تلخ کلامی پرجھگڑا ہونے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا، تھانہ صدر ڈسکہ کے گاؤں دھید والی میں نواز اور نعمان کا آپس میں معمولی تلخ کلامی پرجھگڑا چلا آرہا تھا نواز گلی سے گزر رہا تھا نعمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ قصور کے نواحی گاوں سدھوں چک 51میں نا معلوم افراد نے سوتے ہوئے شخص کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، محسن بھٹی گھر میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے تیز دھارا آلے سے گلا کاٹ کر مار دیا، محسن بھٹی موقع پر ہی چل بسا، پولیس تھانہ سرائے مغل نے تفتیش شروع کردی، پولیس چوکی ھلہ کے نواحی علاقہ میگھا واں سداد کا 7 بچوں کا باپ محسن اپنی مال مویشی کی حویلی پر سویا ہوا تھا کہ قتل کیا گیا۔ ساہیوال میں جائیداد تنازع پرخاتون کو بھوکی پیاسی رکھ کر قتل کردیا گیا، محلہ فیض آباد میں عمر فاروق کی پھوپھی ساجدہ ابراہیم کو فریدہ عمر سمیت 10 افراد نے کمرے میں بند کردیا، ساجدہ بھوکی پیاسی کمرا میں بند رہنے کی وجہ سے جا ں بحق ہوگئی، مقتولہ نے جائیداد بھتیجوں کے نام کردی تھی جس کا ملزموں کو رنج تھا، مقدمہ درج کرلیا گیا مگر کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔