سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عمرہ اسکینڈل کا مرکزی اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا ملزمان نے مفت عمرہ کروانے کے نام پر 63 کروڑ کا فراڈ کیا تھاتفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں گزشتہ سال مفت عمرہ کے نام پر 63 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے والے گینگ کا مرکزی ملزم عدنان عطاری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے عدنان عطاری گینگ جس میں قاسم عطاری ، حارس عطاری، حمزہ نثار اور احمد شامل ہیں ایف آئی اے عمرہ میں فراڈ کرنے کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان سے آٹھ ہزار سے زائد پاسپورٹ برآمد ہوا تھا عدنان نامی شخص نے شہریوں کو مفت عمرہ کروانے کی بشارت دے کر سادہ لوح افراد کی جمع پونجی لوٹ کو رفو چکر ہوگیا 12826 افراد کو مفت عمرہ کے نام پر دعوت دی گئی تھی تھانہ کینٹ پولیس نے ایف آئی اے کا اشتہاری ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔