سیالکوٹ (نوازش علی قریشی سے )سیالکوٹ میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی تفصیلی جھلکیاں ٭۔سیالکوٹ پولنگ اسٹیشن کوٹلی حاجی پور میں لیڈیز پولنگ بوتھ ایک ہونے سے حق رائے دہی استعمال کرنے میں دشواری لیڈیز ووٹ ڈالے بغیر گھروں کو واپس ،اہل علاقہ سراپا احتجاج ،پریزیڈنگ آفیسر سے خواتین اور مرد کے بوتھ علیحد ہ علیحدہ کرنے کا مطالبہ٭۔سیالکوٹ الیکشن 2018 کو شفاف بنانے کے لیئے فوج کی تعیناتی پر شہری خوش فوج کے حق میں نعرے بازی،شہریوں نے فوجی جوانوں کو پھول پیش کیئے ٭۔سیالکوٹ این اے 73 پیرس روڈ پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکار کی میڈیا نمائندگان سے تلخ کلامی پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہونے والا کانسٹیبل فاروق پے سے باہر ہو گیا٭۔پسرورپولنگ اسٹیشن نمبر 117این اے 74گجر گورائیہ میں ووٹر کے درمیان تصادم 10منٹ سے پولنگ کاعمل بند رہا ٭۔سیالکوٹ این اے 73 کے صوبائی حلقہ پی پی 36 کینٹ پولنگ اسٹیشن میں ن لیگ کے کارکن عامر پر پی ٹی آئی والوں کا تشدد۔پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی 36چوہدری محمد اخلاق کااپنے ساتھیوں کے ہمراہ کونسلر زاہد شمسی ودیگر پرتشدد،زخمی کارکن عامر کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد فراہم کی۔٭۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر مائر نے جناح ایفی شینسی سکول کینٹ کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا٭۔سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو بھی کی دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواجہ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لے لیا٭۔سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل پانچ بکروں کا صدقہ دیا گیا جس کی صدقہ دینے کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے جائیں گئے ٭۔ن لیگی کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے ایبٹ روڈ پر قائم پولنگ کیمپ اکھاڑ دیا٭۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اﷲ فیض اور ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید کا ضلع سیالکوٹ کا دورہ ، تحصیل ڈسکہ ، موضع آڈھا، حاجی پورہ اور ماڈل ٹاؤن میں قائم پولنگ اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا اور پولنگ کے عمل اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا٭۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے کمشنر اور آر پی او کو ضلعی کنٹرول روم جنرل الیکشن2018ء دورہ کے دوران ضلع سیالکوٹ میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ٭۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اﷲ فیض اور ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان پر اظہار کیا ، اور ضلع کے مقامی حکام کو ہدایت کی وہ پوری مستعدی اور ذمہ داری سے ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشنکے انعقاد کو یقینی بنائیں ٭۔ڈی سی سیالکوٹ نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں کل 1862پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ٭۔ضلع سیالکوٹ میں 158انتہائی حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنوں میں مجموعی طور پر 650سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور ان کو بذریعہ انٹرنیٹ کنٹرول روم منسلک کردیا گیا ہے ٭۔الیکشن کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیح ہے ا س سلسلہ غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ٭۔ضلع سیالکوٹ میں پُر امن الیکشن کے انعقاد پر شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کا شکریہ ادا کیا٭۔ضلع سیالکوٹ کی پانچ قومی اور 11صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے اور شہریوں کی کثیر تعداد ووٹ ڈالنے کیلئے موجود ہے ٭۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122کے 123 اہلکاروں ، 35ریسکیومحافظ کے علاوہ 2این جی اوز کے رضاکار بھی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں ۔محمد طاہر وٹو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ٭۔ضلع سیالکوٹ کے تمام ڈی ایچ کیو ، آر ایچ اور بی ایچ کیو کو الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں پر عملہ اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔محمد طاہر وٹو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ٭۔ضلع سیالکوٹ میں ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اور پاک فوج کے جوان ملکر کے سیکیورٹی کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور بھی تک کسی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ ٭۔ضلعی کنٹرول روم میں تمام محکموں کے مقامی افسران ہمہ وقت موجود ہیں اور آپس میں قریبی رابطہ میں ہیں ۔ محمد طاہر وٹو ڈی سی سیالکوٹ ٭۔مون سون کی متوقع بارش سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی انتظامات مکمل ہیں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن /کمیٹیوں کے شعبہ سینی ٹیشن کے سٹاف کو ہمہ چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔