سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ون ویلروں کی ٹکرسے 50سالہ شخص شدیدزخمی، ٹانگ ٹو ٹ گئی ۔حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفرکردیاگیا ۔موضع رنجہائی کا 50سالہ مستری محمدمنیر گزشتہ رات عشاء کی نماز پڑھ کرمسجد سے باہر نکل کر گھر کی طرف جارہاتھاتواسی دوران سامنے سے آنیوالی دو موٹرسائیکلوں پر سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے آئے اور مستری محمد منیر سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 50سالہ شخص شدیدزخمی ہوگیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پراس کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفرکردیاگیا ہے ۔