لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف سٹیج اداکارہ و پرفارمر تبارکہ کوفون پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم نمبرز سے کالز کرکے شوبزمیں کام کرنے سے روکا جارہاہے ،سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ تبارکہ نے بتایاکہ کافی دنوں سے انہیں کالز آرہی ہیں جس میں انہیں شوبز نہ چھوڑنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ یا اکیلی گھر سے مارکیٹ یا تھیٹر کے لیے نکلتی ہیں تو نامعلوم گاڑیاں ان کا پیچھا کرتی ہیں جس سے وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہو چکی ہیں ۔تبارکہ نے بتایاکہ انہوں نے تھانہ میں رپورٹ بھی کروائی ہے ، گاڑیوں اور موبائلز کے نمبربھی دئیے ہیں مگر پولیس کی طرف سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔تبارکہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورتمام سکیورٹی اداروں سے اپیل کی ہے اس طرح کے کریمنل لوگوں سے فنکاروں کی زندگیاں بچائیں اوران بلیک میلرزکوقانون کی گرفت میں لاکر سخت کارروائی کی جائے ۔