لاہور(کلچرل رپورٹر)سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے شوبز میں گولڈن جوبلی مکمل کر لی۔ اس سلسلہ میں ذوالقرنین حیدر کی رہائشگاہ پر کیک بھی کاٹا گیاسینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور اداکار ،رائٹر ، ڈائریکٹر اور پرڈیوسر بھرپور کامیابی سمیٹی ہیں اور مزید اب کوئی خواہش نہیں۔مجھے ریڈیو ،ٹی وی اور تھیٹر پر کام کرتے ہوئے پچاس سال کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے اور کامیابیاں ملنے پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ میں نے بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ناروے میں پہلی ڈرامہ سیریل بنائی اور میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والا پہلا ایشیائی باشندہ ہوں ، میں اس کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ڈرامہ سیریلزبنا چکا ہوں۔