کراچی(کامرس رپورٹر) سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ( سیسی ) صنعتکاروں کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں ہیلپ ڈیسک قائم کرے گی، کسی بھی نئے کاروبار کے آغاز پر ویب سائٹ www۔business۔sindh۔gov۔pk پر لاگ آن کرکے اپنی کمپنی کوباآسانی رجسٹر کروایا جاسکتا ہے جس کی تمام معلومات متعلقہ محکموں کو خودکار نظام کے تحت فراہم کردی جائے گی جن میں محکمہ لیبر اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں و دیگر شامل ہیں۔یہ بات سیسی کے وائس کمشنر آصف میمن نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں آن لائن بزنس رجسٹریشن پر دی گئی پریزینٹیشن کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان چاولہ،سینئر نائب صدر سلیم ناگریا، نائب صدر فرحان اشرفی ،ممبران کے علاوہ سیسی کے افسران بھی موجود تھے ۔