لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گزشتہ روز کیمپ جیل لاہور کادورہ کیا اس موقع پر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 11قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا اور ہسپتال اور جیل کے باورچی خانہ کا معائینہ کیا اور صفائی کے انتظامات چیک کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ سیشن جج امجد علی شاہ نے معمولی نوعیت کے جرائم میں قید 11قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے بعدازاں سیشن جج امجد علی شاہ نے کیمپ جیل کے ہسپتال اور باورچی خانے کا معائینہ کیاجبکہ صفائی کی چیکنگ کی گئی۔