لاہور(اپنے نیوز رپورٹرسے )سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 24 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ پیش کی جائے ۔لاہور کے سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 24 نومبر تک توسیع کردی ۔ کورٹ میں عابد باکسر کے مختلف مقدمات میں پانچ کیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور تفتیشی افسر نے ملزم کے شامل تفتیش ہونے کی رپورٹ پیش کی۔عابد باکسر نے عدالت میں بتایا کہ میں بھی بے گناہ ہوں مجھے پولی گرافک ٹیسٹ کا کوئی ڈر نہیں۔ پولی گرافک ٹیسٹ تو مجرم عمران کی رپورٹ میں بھی منفی آئے تھے ۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ عابد باکسر تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے تھے ، ملزم پنجاب پولیس میں ایس ایچ او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ اس سے پہلے عابد باکسر کو پانچ مقدمات میں بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا گیا تھا، ملزم نے دس کیسسز میں قبل از گرفتاری عبوری درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔پولیس نے عابد باکسر پر متعدد مقدمات میں مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کر رکھی ہے ، ملزم پر جعل سازی، فراڈ کیس، اغوا، متعدد اسلحہ بردار افراد کے ساتھ حراساں کرنے جیسے الزامات عائد ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ عابد باکسر پر سنگین جرائم میں پولیس کی جانب سے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔