لاہور(سپیشل رپورٹر)کورونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بسوں اور گاڑیوں میں کلورین سپر ے کیا گیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پولیس کیمونیکیشن آفیسرز اور سٹاف کے پیک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں میں کلورین جراثیم کش سپرے کیا گیا۔