کراچی(نیوزڈیسک)سابق صدرمملکت غلام اسحاق خان مرحوم کے آبائی علاقے لکی مروت کے معروف سیاسی خاندان کے سیف اﷲ برادران نے 2018ئکے عام انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق سیف اﷲ خاندان بشمول سیف اﷲ برادران آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کی بنیادی وجہ انتخابی فارم کے ساتھ بیان حلفی کی شرط قراردی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سیف اﷲ خاندان میں سے سلیم سیف اﷲ،انور سیف اﷲ ،ہمایوں سیف اﷲ ،عثمان سیف اﷲ اور جہانگیر سیف اﷲ 2018ء کاالیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ سیف اﷲ خاندان کانام پاناما پیپرز میں شامل ہے ۔رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے انورسیف اﷲ کو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تھی تاہم انور سیف اﷲ نے قانونی مشاورت کے بعد الیکشن لڑنے سے معذرت ظاہرکی ہے ۔