کراچی (92 نیوزرپورٹ) پاکستان نیوی سیل کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈگزشتہ روز پی این ایس اقبال کراچی میں ہوئی۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فصیل رسول لودھی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فصیل رسول لودھی نے تقریب سے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کو چیلینجنگ سکیورٹی کے تحت سر کریک سے جیوانی تک ملک کے ساحلی علاقے کی حفاظت کا کام سونپا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ سی پی ای سی سے متعلق چیلنجوں کے لئے پوری طرح تیار ہے اور پاکستان کے سمندری مفادات کے حصول کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔مہمان خصوصی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بحریہ کے جارحانہ کارٹون میں سپیشل آپریٹرز کے اضافے سے سپیشل سروس گروپ (نیوی) کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیئے ۔ کورس کے مجموعی طور پر بہترین ٹرینی کے لئے ’آئرن مین‘ ٹرافی جانبازعاصم کو عطا کی گئی جبکہ طویل دورانیے کے بہترین تیراک اور کورس کے بہترین رنر کی ٹرافی باالترتیب جانباز اُسامہ اور جانباز احسان اللہ نے جیت لی۔