کراچی (نیٹ نیوز)سیلفیوں کے دور میں خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ’سلوفی‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ماہرہ خان نے آئی فون 11 پرو میکس کے ’سلوفی‘ فیچر سے بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا’ امید ہے کہ میں اس میں بہتری لا سکوں گی لیکن ابھی کے لیے یہ میری پہلی کوشش ہے ۔ماہرہ کے مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اس ویڈیو میں ان کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں۔واضح رہے کہ معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون نے چند روز قبل نئے آئی فون 11، الیون پرو اور الیون پرو میکس پاکستان میں لانچ کیے تھے ۔