لاہور(شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر وڈائریکٹرآغا امتیازعلی خان کو ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں ان کے دوستوں کے علاوہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔آغا امتیاز علی خان امتیاز قریش کے نام سے کئی فلموں کی کہانیاں لکھنے کے ساتھ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فلمیں بھی بنائیں۔فلمی صنعت سے وابستہ سینئر افراد نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔