لاہور،پشاور (خصوصی نمائندہ،نمائندہ خصوصی سے ،نیوزرپورٹر،اپنے خبر نگار سے )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر فخر عالم عرفان کے خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں جس کا باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔اسی طرح تعیناتی کے منتظر مسرت زمان کو اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ڈی توفیق کو ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ، اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی طارق محمود کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو شبیر خان کو ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ۔ ایوان وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کی وساطت سے ایک سمری ایوان وزیر اعلیٰ ارسال کی جس میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کو ریگولر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ریسکیو1122 اکیڈمی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کی سفارش بھی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رضوان نصیر کو ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122اکیڈمی تعینات کرنے اور انہیں بطورکو ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ریگولر کرنے کی سمری مسترد کر دی ۔دریں اثنا گورنر پنجاب چودھری سرور نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہورسمیت مختلف یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز اور دیگرتقر ریوں کی منظوری دیدی۔پروفیسر ڈاکٹرطلعت نذیر پاشا یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ،پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجازکوخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کی سنڈیکیٹ کا ممبر ،پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کو نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی سنڈیکیٹ کا ممبر،پروفیسر ڈاکٹر ذاکر زکریاکو یونیورسٹی آف ساہیوال کی سنڈیکیٹ کا ممبر ،ڈ اکٹر شبر عتیق کو فاطمہ جناح خواتین یونیورسٹی راولپنڈی کے سلیکشن بورڈکا رکن، سمیرا ملک کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سنڈیکیٹ ممبر ،پروفیسر ڈاکٹر شبر عقیق کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی ، اسسٹنٹ پروفیسر غلام غوث کو بطور رجسٹرار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اضافی چارج ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی فیصل آباد کی تعلیمی کونسل کے ارکان کی تعیناتی کی منظوری د ے دی ان ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر نواز، سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر، پروفیسر ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر ثمینہ اقبال اور پروفیسر ڈاکٹر رخشندہ نواز شامل ہیں،پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کو ڈین فیکلٹی آف کیمسٹری اینڈ لائف سائنسز جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کو ڈین فیکلٹی آف میتھ میٹکل اینڈ فزیکل سائنسز، ڈاکٹر رافیہ طاہر ایسوسی ایٹ پروفیسر آف فائن آرٹ کو بطور رجسٹرار، گلشن آراء پروفیسر آف کیمسٹری کو بطور کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور ساجدہ ندیم ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سٹیسٹسٹک کو بطور ٹریژر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ادھر پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغر خان کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ ، تقرری کے منتظر اے ایس پی ممتاز حیات مانیکا کوتبدیل کر کے اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ایلیٹ پولیس فورس پنجاب تعینات کرکے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب کا اضافی چارج ،ڈپٹی ڈائریکٹر اٹارنی رحیم یار خان دلدار چودھری کوڈپٹی ڈائریکٹر( لیگل پراسیکیوشن) رحیم یار خان لگانے اوراسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی رحیم یار خان زاہد مبارک کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل/پراسیکیوشن)رحیم یار خان تعینات کر دیا ۔دریں اثنا سیکرٹری ایکسائز پنجاب وجیہ اﷲ کنڈی نے 5ڈائریکٹروں کو تبدیل کر دیا اور ان کی نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت ڈائریکٹر ایکسائز موٹر برانچ ریجن سی لاہور عمران اسلم کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایکسائز ڈیرہ غازی خان اور ان کی جگہ رانا قمرالحسن کو ڈائریکٹرایکسائز موٹر برانچ لاہور ، افتخار احمد کو ڈائریکٹر ایکسائز ساہیوال ، ڈائریکٹر ایکسائز ملتان جام سراج کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ایکسائز بہاولپور اور ثوبیہ ملک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی تعینات کر دیا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سینئر افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ۔