لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف میوزک کمپنی ای ایم آئی کی جانب سے سینئر موسیقاروں اور گلوکاروں کو رائیلٹی کی ادائیگی سے گلوکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ای ایم آئی نے گزشتہ روز رائیلٹی چیکس کی ادائیگی کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جس میں موسیقار ایم ارشد،موسیقار استاد طافوخان،گلوکار طارق طافو،بخشی وزیرعلی کے صاحبزادے ،گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے ،گلوکارہ افشاں بیگم،ڈائریکٹر فیضیاب صدیقی سمیت صحافیوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔