مکرمی ! گزشتہ دنوں وزیر جیل خانہ نے سینٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا ۔ایک خاتون وراڈن نے اپنی ساتھی وراڈنز کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ 14سال سے نوکری کررہی ہوں لیکن ابھی تک پروموشن نہیں مل سکی ،کئی بار فائل مکمل کرکے محکمہ کو دی ہے لیکن ترقی نہیں ہوسکی اس کے ساتھ دیگر محکمانہ مسائل کا بھی ذکر کیا جن کو سننے کے بعد منسٹر صاحب نے خواتین وارڈنز کے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ جیل ملازمیں جلتی دھوپ میں ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔جیل ملازمین کی تنخواہوں، سکیل اپ گریڈیشن اور رہائشوں کے مسائل پر خصوصی روشنی ڈالی، جیل میں قیدیوں کیاا ہلکاروں سے شکایات اپنی جگہ ہیں لیکن ماضی میں جیل میں قید یوں کے مسائل پر تو ہر حکومت نے توجہ دی لیکن کبھی کسی نے جیل ملازمین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔ میری جیل حکام اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ جیل میں قیدیوں کو مناسب سہولیا ت کی فراہمی کے ساتھ جیل ملازمین کے معاشی مسائل حل کرنے کی طرف بھی توجہ دیں ۔ جیل معاشی مسائل حل کر کے ہی جیل میں رشوت اور بدعنوانی کے رجحان میں بھی کمی بھی ممکن ہو سکے۔ (عابد حسین مغل‘ اوکاڑہ)