کراچی(سٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیاکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدسینیٹرمیرحاصل خان بزنجو ہسپتال سے فارغ ہوکرگھرمنتقل ہوگئے ہیں۔میرحاصل خان بزنجو کو پھیپھڑوں کے تکلیف کے باعث گزشتہ دنوں آغاخان ہسپتال کراچی میں داخل کیاگیا۔ابتدائی علاج کے بعدانھیں ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔میرحاصل بزنجوکی طبیعت کی خرابی کے باعث ڈاکٹروں نے ملاقات پر ہسپتال اوراب گھرمیں بھی پابندی لگادی ہے ۔